امریکی بجٹ میں پاکستان کیلئے رقم بڑھا دی گئی، پاکستان کیلئے کل کتنی رقم مختص کی گئی؟ بڑی خبر آگئی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔ امریکی بجٹ میں پاکستان کیلئے ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام کی مد میں 35 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے اس کے علاوہ پاکستان کے اکنامک سپورٹ فنڈ کی رقم بڑھا کر چار کروڑ 75 لاکھ ڈالر کردی گئی ہے جب کہ صحت کی سہولتوں میں مدد کیلئے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔امریکی بجٹ میں خطے میں منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے 10 کروڑ 78 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں جس کا ایک حصہ پاک افغان بارڈر اور مکران ساحل کی سیکیورٹی پر خرچ کیا جائے گا۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے چھ ہزار ارب ڈالر کا بجٹ پیش کیا جائے گاجس کو 2031 تک بڑھا کر 8200 ارب ڈالر کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close