لاہور(پی این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں آندھی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ،شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی ٹرپ کر گئی ،اکثر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے شہریوں کے مرجھائے ہوئے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز آندھی چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ تیز آندھی سے گرد و غبار بھی چھا گیا ہے،شہر میں دن بھر سخت گرمی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں ۔دوسری طرف تیز آندھی سے بعض علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں