پنجاب حکومت نذیر چوہان کی گرفتاری کے حوالے سے میدان میں آگئی، دوٹوک اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی )صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ نذیر چوہان کی گرفتاری میں حکومت کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ مجھے سپیشل برانچ نے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں پرچہ درج ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ابھی انویسٹی گیشن کریں گے تفتیشی جو بھی فیصلہ کریں گے حالات کے مطابق کارروائی ہو گی۔ نذیر چوہان کی گرفتاری کے متعلق حکومت کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔ پولیس جو بھی بہتر سمجھتی ہے قانون کے مطابق نذیر چوہان کے خلاف کارروائی کرے۔ پنجاب اسمبلی کے جلاس کے دوران رکن اسمبلی کی گرفتاری کے بعد سپیکر کو اطلاع دینا ضروری ہوتا ہے۔ اسمبلی احاطہ میں کسی رکن کی گرفتاری سے قبل سپیکر سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close