آخرکار اچھی خبر آگئی، چکن کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

لاہور(پی این آئی )صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔مرغی کے گوشت کی قیمت ایک روز میں فی کلو 67 روپے کم ہوگئی جبکہ 4روز میں قیمت 116 روپے فی کلو کم ہوگئی ہے۔سما نیوز کے مطابق 24مئی کو 451 روپے فی کلو ملنے والا گوشت اب 335 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔صارفین قیمت کی کمی پر خوش ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ مرغی کا گوشت قیمت ڈھائی سے 300 روپے فی کلو ہونا چاہیے۔حکام کے مطابق جون کے مہینے میں چھوٹے چوزے اور پولٹری فیڈ کی قیمت کم ہونے سے چکن مزید سستا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close