حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی، شہباز شریف وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، پیپلزپارٹی نے پیشکش کردی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے متحدہ اپوزیشن کو آئی ایم ایف ملازمین حکومت بجٹ مسترد کرنے کی تجویز دے دی۔پیپلز پارٹی کے  سیکرٹری جنرل   سیدنیئر حسین بخاری  نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن بجٹ نامنظور تو کرے ،سرکاری جماعت حکومت کرنے کا آئینی جواز کھو بیٹھے گی، شہباز شریف   قلیل ترین اکثریت کے حامل وزیراعظم  اور سپیکر  کے خلاف  تحریک  عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ ہونگے، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر  اور باہرموثر اپوزیشن کا کردار کر رہی ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں  نیئر حسین بخاری  نے کہا کہ نالائق نااہل ناکام حکومت سے نجات کیلئے  پیپلز پارٹی پی ڈی ایم ایکشن پلان کی  پابند اور کاربند  ہے، پی ڈی ایم چارٹر کے تحت فیصلے انفرادی نہیں کثرت رائے سے مشروط ہیں ۔  پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم غیر موثر اور غیر فعال ہے ۔ پی پی اور اے این پی کے بغیر  ہم خیالوں کا اجتماع تو ہو سکتا ہے  پی ڈی ایم کا اجلاس نہیں۔ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت کی خاطر  بدترین مخالفین کیساتھ بھی اتحاد کئے ۔نیر بخاری نے تجویز کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن آئی ایم ایف ملازمین بجٹ نامنظور تو کرے   سرکاری جماعت کا آئینی طور پر حکومت کرنے کا جواز ختم ہو جائے گا۔  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف   قلیل ترین اکثریت کے حامل وزیراعظم  اور سپیکر  کے خلاف  تحریک  عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ ہونگے ،سرکاری جماعت کے اپنے اراکین اور اتحادی عوام کش حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں  نیئر بخاری  نے مزید کہا کہ مہنگائی بے روزگاری سے تنگ  عوام الناس  اور معاشرے کے دیگر طبقات حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے ملکی معاشی بدحالی کے زمہ دار  اور خاندانی خوشحالی مشن حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close