پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان سٹاک مارکیٹ رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا، جس کی وجہ سے 100 انڈیکس نے 47 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔دن کا اختتام پر 100 انیکس 335 اضافے کے ساتھ 47 ہزار 126 پوائنٹس پر ہوا۔جو اس سال کی بلند ترین سطح ہے۔ٹریڈنگ کے دوران ایک ارب سے زائد حصص کی لین دین ہوئی۔ ماہرین کے مطابق آج 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 47400 پوائنٹس جبکہ کم سے کم 46300 پوائنٹس تک محدود رہا۔واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس چار سال بعد 47 ہزار کی پوائنٹس پر بند ہوا ہے، جس کو معاشی مبصرین نے خوش آئند قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close