اگر اسکرپٹ سے یہ پاکستان مخالف لائنز ختم نہیں کی گئیں تو میں فلم چھوڑ دوںگا، اکشے کمار کا فلم میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے انکار

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے پاکستان کے خلاف فلم میں نامناسب زبان استعمال کرنے سے صاف انکار کردیا۔بالی ووڈ میں آئے روز پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر متعدد فلمز بنتی رہتی ہیں جن میں زیادہ تر پاکستان اور مسلمان مخالف جذبات دکھائے جاتے ہیں تاہم کبھی کبھی ایسی بھی فلمز اسکرینز پر آتی ہیں جس میں پیسوں کے لالچ میں کچھ بھارتی ہدایتکار و اداکار پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر جاتے ہیں لیکن شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے فلم میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے صاف انکار کردیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویسے تو اداکار اکشے کمار حب الوطنی پر مبنی فلم بنانے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں اور اس حوالے سے اکشے متعدد فلمز بھی کرچکے ہیں لیکن فلم اب تمہارے حوالے وطن ساتھیوں میں پاکستان کے خلاف نہ صرف نامناسب زبان استعمال کرنے سے انکار کیا بلکہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسکرپٹ سے پاکستان مخالف لائنز ختم نہیں کی گئیں تو میں فلم چھوڑ دوںگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close