سندھ حکومت کا نوجوانوں کی 18 سال کی عمر میں لازمی شادی کا بل مسترد کرنے اعلان

کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی نے 18سال کے بعد لازمی شادی سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید کی جانب سے جمع کرائے گئے بل کو مسترد کرنے کا اعلان کر دیا،ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بچوں کی شادی 18سال کی عمر میں نہ کرانے والے والدین پر جرمانے کی تجویز ہے یہ بل ایم پی اے عبدالرشید نے سندھ اسمبلی میں جمع کر وایا ہے،مرتضی وہاب نے کہا کہ اس بل سے سندھ حکومت کاکوئی لینا دنیا نہیں ہے یہ بل پیپلز پارٹی ارکان کی جانب سے مسترد کیا جائے گا،اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے بھی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ سندھ حکومت کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا اور اسے پی پی بلڈوز کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close