نیب کو میرے خلاف کک بیکس اور منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا، شہبازشریف

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیب کو میرے خلاف کک بیکس اور منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا،ہر سال اپنے اثاثوں کی تفصیلات باقاعدگی سے الیکشن کمیشن میں جمع کراتا ہوں ، میرے خلاف بلاجواز کیسز بنائے گئے ، ماضی کے مقابلے میں بجلی کے منصوبے زیادہ سستے لگائے گئے ، بجلی منصوبوں سے ملک و قوم کا فائدہ ہوا،موجودہ حکومت نے نوازشریف اور میرے خلاف کرپشن کے ثبوت ڈھونے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب اور نیازی حکومت میرے خلاف ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ،اگر بجلی کے منصوبے میں کوئی کرپشن ہوتی یا آشیانہ میں کوئی کرپشن ہوتی تو مجھے سزا دی جاتی ، بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ بجلی کے منصوبے کے اخراجات جو آئے وہ آدھی قیمت پر لگے ماضی بعید اور قریب کے مقابلے میں ۔جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ، سب سے کم وقت میں منصوبے لگائے گئے جب قیمت سستی ہوتی ہے تو ٹیرف ریٹ کم ہوتا ہے ، ہمارے دور میں سستے ترین منصوبے لگے ہیں ۔میں قوم کے سامنے اقرار کرتا ہوں کہ ماضی کی حکومتوں میں وہ کوشش نہیں کی گئی جو ہونی چاہیے تھی تاہم ہم نے بجلی کے منصوبوں کو بہت کم وقت میں لگا کر لوڈشیڈنگ کو ختم کیا ۔پورے ملک کی معیشت خراب ہورہی تھی ، باغات اور زراعت تباہ ہو گئی تھی لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بعد تمام شعبوں میں بہتری آئی ۔دھرنوں کے باوجود ہم نے ترقیاتی کام جاری رکھے اور پاکستان اورعوام کی بہتری کیلئے اپنی جدوجہد کی ۔چینی صدر آرہے تھے اور ہم نے عمران خان سے درخواستیں کی کہ دھرنا ختم کردیں لیکن وہ نہیں مانے اور ضد پر قائم رہے جس سے ملک کا بڑا نقصان ہوا اور منصوبوں میں تاخیر ہوئی#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close