زمین پھر لرز اٹھی، زلزلے کے خوفناک جھٹکے

کوئٹہ (پی این آئی )بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،جس کے سبب شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کےمطابق زلرلے جھٹکے کوئٹہ اور مالا کنڈ ڈویژن میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ بتایا گیا ہے جہاں گہرائی 54 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close