فلسطینیوں کی عملی امداد کے لیے تین روزہ مہم کااعلان، مارکیٹوں اوربازاروں میں جھولی پھیلاکر امدادی رقوم جمع کی جائیں گی

راولپنڈی (آن لائن)جماعت اسلامی پنجاب نے فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی ،القدس،مسجداقصیٰ اورفلسطین کازسے آگاہی اورمظلوم مردوخواتین اوربچوں کی عملی امداد کیلئے 29مئی سے تین روزہ مہم کااعلان کردیا ۔صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم نے صوبائی ذمہ داران سے مشاورت کے بعد مہم کااعلان کرتے ہوئے صوبے بھرکے امرائے اضلاع،زون وتحصیل ،ویمن ونگ ،برادروذیلی تنظیمات کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ مکمل طورپرتباہ ہوچکا ہے جنگ بندی کے باوجود مسجداقصیٰ اورغزہ سمیت فلسطین کے دیگرعلاقوں میں اسرائیل کی پرتشدد کاروائیاں اوردہشتگردی جاری ہے تین روزہ مہم کے دوران یکجہتی فلسطین سیمینار،یوتھ ،خواتین اوربچوں کی آگاہی ریلیوں کے علاوہ دیگرسرگرمیاں کی جائیں گی جبکہ مہم کے اختتام پر31مئی کو یوم امدادفلسطین منایاجائے گا اس موقع پر اہل غزہ کے ریلیف اوربحالی کے لیے فنڈریزنگ کیمپ لگائے جائیں گے ،مارکیٹوں اوربازاروں میں جھولی پھیلاکرامدادی رقوم جمع کی جائیں گی 3 روزہ مہم کے دوران یکجہتی فلسطین سیمینارسمیت دیگرسرگرمیوں میں مرکزی وصوبائی قائدین شریک ہوں گے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ قبلہ اول القدس کی آزادی کیلئے جدوجہد ہرمسلما ن پرفرض ہے اسلام آباد اور کراچی میں جماعت اسلامی کے القدس ملین مارچ میں عوام الناس کی بہت بڑی تعداد کی شرکت اورعزم سے اہل فلسطین کوپاکستان کی جانب سے بہت اچھا پیغام گیا جس سے انھیں حوصلہ اور تقویت ملی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close