مسلم کانفرنس سٹی اور ضلع سیالکوٹ کی تنظیموں کی منظوری دے دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے صاحبزادہ احسن رضا کی تجویز پر ضلع سیالکوٹ اور سٹی سیالکوٹ کی تنظیموں کی آئندہ مدت کے لیے منظوری دے دی۔
مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں صدر مسلم کانفرنس نے ضلع سیالکوٹ کی تنظیم کے جن عہدیداروں کی منظوری دی ہے اُن میں محمد اکبر ڈار کو صدر اور احسان کٹاریہ کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے جبکہ دیگر عہداران میں چوہدری طارق گجر، سینئر نائب صدر۔مولوی محمد یوسف، سیکرٹری اطلاعات کے نام شامل ہیں۔ اس طرح سٹی سیالکوٹ کی تنظیم میں محمد احمد عرف ارشد گجر کو صدر،اللہ رحیم عرف اُستاد کالا سینئر نائب صدر، حاجی خالد سیکرٹری اطلاعات اور میاں سعید احمد گجر کو سیکرٹری مالیات نامزد کیا ہے۔ محترمہ مہرالنساء نے نامزد تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد ازجلد مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close