سندھ میں گورنر راج کا امکان؟ وزیرداخلہ شیخ رشید کھل کر بول پڑے

کراچی (پی این آئی) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی مشن پر نہیں آیا، گورنرراج کا کوئی امکان نہیں، لاء اینڈ آرڈر صوبے کا مسئلہ ہے، امن وامان سے متعلق وزیراعظم کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کروں گا،پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں،عمران خان پانچ سال حکومت کرے گا۔انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی مشن پر نہیں ہوں، لاء اینڈ آرڈر صوبے کا مسئلہ ہے، سارے اداروں سے میٹنگ کرکے کل چار بجے بات کروں گا۔مراد علی شاہ سے میری ذاتی بات ہوئی تھی، وزیراعظم کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کروں گا۔پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں ہے پی ٹی آئی میں ایک ہی گروپ ہے جس نام عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ اور ٹی ایل پی کی کمیٹی بھی بن گئی ہے، ریکوڈک کیس جیتا ہے عمرا ن خان کے دور میں اربوں روپے کا کیس جیتا ہے اس پر میڈیا بات نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئی گورنرراج نہیں آرہا، ہم حساس اداروں سے بات کرکے آپریشن کریں گے، وزیر اعظم کو جو رپورٹ پیش کروں گا اس پر فیصلہ عمران خان کریں گے، عمران خان کے دور میں ایک غبارے پھاڑنے والی بندوق کا بھی لائسنس جاری نہیں ہوا۔کراچی سے منشیات کا صفایا کروں گا۔ اس کی میں ذمہ داری لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے پانچ سال تُن کے حکومت کرے گا۔وزیراعظم کی ٹیم کا حصہ ہوں،کراچی میں وزیراعظم کے حکم پر آیا ہوں، وزیراعظم کو رپورٹ پیش کردوں گا۔عمران خان کے دور میں ایک غبارے پھاڑنے والی بندوق کا بھی لائسنس جاری نہیں ہوا۔ کراچی سے منشیات کا صفایا کروں گا۔ اس کی میں ذمہ داری لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے پانچ سال تُن کے حکومت کرے گا۔وزیراعظم کی ٹیم کا حصہ ہوں،کراچی میں وزیراعظم کے حکم پر آیا ہوں، وزیراعظم کو رپورٹ پیش کردوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close