کورونا کیسز میں کمی، تمام نجی و سرکاری کالجز کھولنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)صوبے میں کورونا کیسز میں کمی آنے پر پنجاب کے تمام نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیر نے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق میڈیکل یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز، ڈینٹل کالجز ، آئیڈ ہیلتھ سائنسز اسکول 27مئی سے کھولے جائیں گے،کورونا ایس او پیز کے تحت میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر بی ڈی ایس لے طلبہ کلاسز میں آسکیں گے،فائنل ایئر ایم بی بی ایس کے طلبہ بھی میڈیکل کالجز میں جا سکیں گے،مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام طلبہ کو سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کلاس میں بٹھایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں