زرداری کی طرح مریم بھی التوا کے راستے پرچل نکلیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی طرح مریم نواز بھی التوا کے راستے پرچل نکلی ہیں، نوازشریف آصف زرداری سے کیسزکے التوا کا طریقہ سیکھ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ایک ہی پالیسی ہے کہ مقدمات کو اتنا طول دیں کہ لوگوں کا انصاف سے اعتماد ہی اٹھ جائے،ان کا کہنا تھاکہ آصف زرداری کے ساتھ ڈیل کا تاثر اس لیے ہے کہ ان کے کیسوں کا فیصلہ نہیں ہورہا، احتساب عدالت نے نواز شریف کو 11سال اور مریم نواز کو 8سال قید کی سزا سنائی، شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انھیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں،ایک سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حدیبیہ پیپرملز کا کیس 2ہفتوں میں متعلقہ فورم پر کھل جائے گا، شہبازشریف کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close