پاکستان نے القدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیدیا، ایوان بالا میں قرار داد منظور کرلی گئی، اسرائیل کیلئے بڑا جھٹکا

اسلام آباد(پی این آئی )ایوان بالا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرار داد منظور کرلی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے۔ دو ریاستی حل 1967 سے قبل کی سرحدی حدود پر مشتمل ہونا چاہیے۔ پاکستان القدس الشریف کو فلسطین کا دارالخلافہ تسلیم کرتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے جنیوا معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اسرائیل فوری طورپر غزہ کا محاصرہ ختم کرکے عالمی مبصرین کو علاقے میں داخلے کی اجازت دے۔ دنیا بھر کی حکومتیں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بربریت کا نوٹس لیں۔ایوان بالا میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کا ایوان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔قرارداد منظور ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ قرارداد کی کاپیان دنیا کے مختلف پارلیمانوں کو بھجوائی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close