واشنگٹن(پی این آئی )امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی) نے خاتون صحافی کو فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر نوکری سے نکال دیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی) وہی ادارہ ہے جس کے غزہ دفتر پر اسرائیل نے حملہ کیا تھا اور اس حملے میں پوری بلڈنگ تباہ ہوگئی تھی،اس بلڈنگ میں اے پی سمیت دیگر میڈیا ہاوسز کے دفاتر بھی تھے۔ خاتون صحافی امیلی وِلڈرکو گذشتہ ہفتے اُس وقت نوکری سے نکالا تھا جب غزہ پر اسرائیلی حملے عروج پر تھے۔ اے پی نےکہا ہے امیلی ولڈرکو سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر نکالا گیا ہے ۔دوسری جانب خاتون صحافی نے کہا ہےکہ اسے طالب علمی کے دور میں فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی سزادی گئی ہے۔مجھے کہا گیا تھا دور طالب علمی میں ہوئی باتوں پر ایکشن نہیں لیا جائیگا مگر دو دن بعد ہی مجھے نوکری سے نکال دیا گیا اور جب میں نے خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرائی گئی ٹویٹس کا پوچھا تو مجھے کوئی جواب نہیں دیا گیا،نوکری سے نکالے جانے کے بعد امیلی نے نہ صرف فلسطینیوں کے حق میں کیےگئے کچھ ٹویٹس کو ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں