بصارت سے جزوی محروم چینی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سرکرلیا

کھٹمنڈو (شِنہوا)بصارت سے جزوی محروم 46 سالہ چینی کوہ پیما ژانگ ہونگ دنیا کی بلند ترین چوٹی کوہ قومولانگما کو سرکرنے والا ایشیا کا پہلا نابینا شخص بن گیا ہے۔اس مہم کا اہتمام کرنے والے نیپالی ادارے، ایشین ٹریکنگ نے بتایا کہ ژانگ نے نیپال کی جانب سے پیر کو مقامی وقت صبح 9بجے دنیا کی بلندترین چوٹی کو سر کیا۔ایشین ٹریکنگ کے ایک اہلکار جیا بہادر- تمنگ نے قومولانگما کے بیس کیمپ سے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ ژانگ اور اس کی ٹیم نے 7ہزار900 میٹر بلند ساوتھ کول سے اتوار کی رات چوٹی کی جانب چڑھنا شروع کیا اور پیر کی صبح اسے سر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔تمنگ نے بتایا کہ ژانگ ان چند کوہ پیماں میں سے ایک ہے جنہوں نے تیز ہواں کے باوجود قومولانگما پہاڑ کی چوٹی پر جانے کی ہمت کی۔ایشین ٹریکنگ کے مطابق ژانگ کی ٹیم میں اس کے چھ ہم وطن اور چھ شرپا گائڈز موجود تھے تاہم پیرکے روز سب کے سب چوٹی پر نہیں پہنچے۔ ٹریکنگ کمپنی کے ایک اور اہلکار بھوان لمبو نے بتایا کہ جہاں تک اسے معلوم ہے ژانگ ، چینی کوہ پیما ٹیم کا واحد شخص ہے جو چوٹی تک پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close