فلسطینی عوام کیلئے چندہ مہم شروع

پشاور(آن لائن) جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا نے فلسطینی عوام کیلئے چندہ مہم پشاور سمیت صوبے بھر میں شروع کر دیا ہے جبکہ رابطہ مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی صدر محمد صدیق الرحمن پراچہ، صوبائی نائب صدر نور غلام آفریدی ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد زبیر اصلاحی اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد خلیل نے گذشتہ روز ملاکنڈ، سوات، چارسدہ ، کرک، سخا کوٹ،کوہاٹ، مردان،ہنگو سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اضلاع کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں لبیک القدس ملین مارچ میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ پشاور کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں فلسطینی عوام کی مدد کیلئے چندہ مہم بھی شروع کر دی ہیں۔ جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں نے مختلف بازاروں، علاقوں کے دورے کئے صوبائی صدر محمد صدیق الرحمن پراچہ کے مطابق 30 مئی کو ہونے والے لبیک القدس ملین مارچ کے لئے تیاریاں شروع ہیں 30 مئی کو ہونے والے ملین مارچ میں صوبے بھر اور قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان زیادہ سے زیادہ شرکت کرینگے یہ تاریخی لبیک القدس ملین مارچ سے واضح ہو جائیگا کہ جماعت اسلامی کے پاس سب سے زیادہ نوجوان ہیں جماعت اسلامی یوتھ ملین مارچ کی آگاہی کے لئے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گاڑیوں(فلوٹ) کے ذریعے مہم چلائی گی جماعت اسلامی یوتھ نے ہمیشہ مظلوم کاساتھ دیا ہے۔محمد صدیق الرحمن پراچہ نے کہا کہ جوکام 57 مسلمان ممالک کی افواج نہیں کرسکیں وہ تنہا حماس کے مجاہدین نے کردکھایا،جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،صرف سیزفائرہوئی ہے،ہم جنگ بندی نہیں فلسطین کی آزادی چاہتے ہیں،فلسطینی بچے اورخواتین رورہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والانہیں ہے، فلسطین میں اسرائیل نے سکول،ہسپتال،میڈیاہاوسز اورگھرتباہ کردئیے،57اسلامی ممالک کے افواج کی تعدادلاکھوں میں ہے مگرکسی میں اپنی فوج فلسطین بھیجنے کی ہمت نہیں،اسلامی ممالک کی تنظیم اور اقوام متحدہ مسجد اقصیٰ، اہل غزہ اور فلسطین کی حفاظت کے لئے اسپیشل فورس قائم کرنیکااعلان کریقرارداد میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے انسانی جانوں کے تحفظ کے قانون کو مسلم وغیر مسلم کے لیے یکساں قابل عمل بنائے اور اسرائیل کو پرتشدد حملوں سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔اس موقع پر خواتین رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی حملے بلاجواز اور ظالمانہ ہیں۔ اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر بمباری اور فاسفورس بم گرا کر انہیں بے دردی سے شہید اور زخمی کردیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ چھوٹے چھوٹے تنازعات اور مسائل کے حل کے لئے تو اپنی افواج بھجواتی ہے لیکن نہتے فلسطینی شہریوں اور معصوم بچوں کے بہیمانہ قتل عام کے باوجود اقوام متحدہ اپنی امن فوج بھیجنے کو تیار نہیں ہورہی۔ اسرائیل نے اپنی ریاستی دہشتگردی کے دوران سینکڑوں فلسطینیوں کو لقمہ اجل جبکہ ہزاروں کو بے گھر کیا ہے۔ ان عالمی غنڈہ گردوں کو نکیل ڈالنے کیلئے فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں نے جس جرات و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا اس سے اسرائیل کے قدم لڑکھڑائے ہیں اور صیہونی فوج کے حوصلے پسپا ہوئے ہیں۔دنیا میں موجود غاصب قوتوں کو اگر مستقل لگام نہ دی گئی تو کوئی سنگین انسانی المیہ اس خطے کا مقدر بن سکتا ہے۔مظلوموں کی حمایت تمام مسلمانوں پر واجب ہے۔اسرائیل عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے اس کے خلاف صف بندی دینی، انسانی اور شرعی فریضہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ اسرائیل بیت المقدس کو صہیونیت اور یہودیت کا مرکز بنانے میں ناکام اور رسوا ہو گا۔ فلسطینیوں نے جرات، بہادری اور استقامت کے ساتھ اپنے پاکیزہ خون اور لازوال قربانیوں کے ساتھ اسرائیلی ظلم و جبر کا مقابلہ کیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close