گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور وسطی/ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان کشمیراورخطہ پو ٹھو ہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان۔منگل کے روز اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا کچھ امکان ہے۔منگل کے روز کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔منگل کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔منگل کے روز صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جبکہ ایبٹ آباد ، مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔منگل کے روزصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا- جبکہ بالائی سندھ میں شدید گرم ر ہنے کا امکان۔منگل کے روز صوبہ پنجا ب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں خطہ پو ٹھو ہار میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔منگل کے روز بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ، ژوب اور بگروٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا : سیدو شریف 12 ، تخت بائی 08، لوئر دیر04 ، پاراچنار 03، میر کھا نی ، پٹن، دروش02، پنجاب: اٹک 01، بلوچستان: ژوب 02،گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، شہید بینظیرآباد 45، پڈعیدن 44، مٹھی، نو کنڈی،اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close