جہانگیر ترین گروپ متحرک، آج پھر بیٹھک لگے گی، کیا اہم فیصلے متوقع ہیں؟

لاہور(پی این آئی )مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے جہانگیرترین گروپ کی بیٹھک آج پھر منعقد ہوگی۔ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا صوبائی وزیر اجمل چیمہ کی رہائش گاہ پر ہونے والا ظہرانہ اب عشائیے میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ ہم خیال گروپ کے اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کریں گے۔اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گا اور ساتھ ہی آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گا۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔جہانگیر ترین گروپ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے روبرو اپنے تحفظات رکھ چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close