آزادکشمیر کا انتخا بی معرکہ سیاسی حکمت عملی کے تحت سر کریں گے،کی پارلیمانی بورڈ کے ارکان سے گفتگو

راولپنڈی (پی این آئی) قائد مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کی علمبردار ہے۔ الیکشن میں طاقتور اُمیدوار میدان میں اُتاریں گے۔ مسلم کانفرنس نے اٹھان پکڑ لی اور کامیابی کی طرف گامزن ہے آزادکشمیر کا انتخا بی معرکہ سیاسی حکمت عملی کے تحت سر کریں گے۔ جماعتی ٹکٹ کے خواہش مند اُمیدواروں سے پارلیمانی بورڈ کا صاف شفاف اور جمہوری طریقے سے انٹرویو ہونا خوش آئند ہے۔ ریاستی اور غیر ریاستی کا مفہوم یہاں سمجھ آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے یہاں پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یٰسین خان، سیکرٹری سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ، ممبران بورڈ حاجی ذوالفقار علی، سردار محمد نعیم خان، راجہ ثاقب مجید، ملک زراعت ایڈووکیٹ، سردار ارشاد، وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ اور سردار منظور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار عتیق احمد خا ن نے پارلیمانی بورڈ کی طرف اُمیدواروں سے انٹرویو کے طریقہ کار کو سراہا اور کہا کہ یہاں پارلیمانی بورڈ کے پراسیس کو دیکھ کر ریاستی اور غیر ریاستی کافرق معلوم ہوتا ہے۔ یہاں انٹرویو دینے اور لینے والے ایک دوسرے سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔ جبکہ دوسری سیاسی جماعتوں میں یہ صورت حال نہیں ہوتی وہاں انٹرویو دینے اور لینے والے ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں ہوتے۔ سردار عتیق نے کہا کہ مسلم کانفرنس پر مشکل وقت آیا تھا جب ن لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا لیکن آج ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کا جھکاؤ مسلم کانفرنس کی طر ف ہے۔سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی کے بعد تقریباً آزادکشمیر میں ن لیگ کی بنیادیں ہل چکی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close