حکومت نے آخرکار خوشخبری سنا دی، تعلیمی اداروں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ گریڈ پری ون سے پانچویں جماعت تک یکساں قومی نصاب پر اس سال اگست سے ملک بھر میں عملدرآمد کیا جائے گا۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم نے کہا کہ فیڈریشن کی تمام یونٹوں کو نصاب کی تیاری کیلئے اعتماد میں لیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں آئندہ تعلیمی سال سے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک جبکہ تعلیمی سال 24-2023ء سے نویں سے بارہویں جماعت تک یکساں قومی نصاب نافذ کیا جائے گا۔ یکساں قومی نصاب کا مقصد ہر طبقے کے لوگوں کو تعلیم کے ساوی مواقع فراہم کرنے کے علاوہ قومی یکجہتی اور ایک قوم کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں