اسرائیل اگلے 48گھنٹوں میں فلسطین کیخلاف کیا کارروائی کرنے جارہا ہے؟ مریم عفیفی نے بڑی سازش بے نقاب کر دی

یروشلم(پی این آئی)فلسطین اور اسرائیل کے درمیان فائربندی ہو چکی ہے تاہم اب فلسطینی کارکن مریم عفیفی نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے لیے ایک آپریشن کیے جانے کے حوالے سے متنبہ کر دیا گیا ہے۔ مریم عفیفی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے آئندہ 48گھنٹوں میں ایک آپریشن شروع کیا جائے گا جس میں مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ اس معاملے کو دنیا کے سامنے اٹھائیں اور خاموش مت رہیں۔مریم عفیفی کی طرف سے اپنی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ”آج اسرائیلی پولیس کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ 48گھنٹوں میں 500سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے اس آپریشن کو ’لاءاینڈ آرڈر کیمپین‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔ اس آپریشن میں ہزاروں اسرائیلی پولیس اہلکار حصہ لیں گے۔ دروازے توڑے جائیں گے، خواتین اور بچوں پر تشدد کیا جائے گا اور ہمارے بہن بھائیوں کو ’اغواء‘ کیا جائے گا۔ اسرائیل کی طرف سے 9مئی کے بعد سے اب تک 1400سے زائد فلسطینیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سے کم از کم 200کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں گے۔ “

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں