لاہور (پی این آئی)جہانگیر ترین گروپ کی ایما ء پر لودھراں کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کرار حسین سید کا تبادلہ کردیا گیا ،ان کی جگہ ڈی جی خان سے 18 گریڈ کے جونیئر افسر عبدالرئوف بابر قیصرانی کو نامزد کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کرار حسین کا تبادلہ جہانگیرترین گروپ کی شرائط میں سے ایک بنیادی شرط تھی۔جہانگیر ترین گروپ کے دو اراکین صوبائی اسمبلی نے مبینہ طور پر وزیراعلی کو بتایا تھا کہ کرار حسین سید مقامی مسائل حل نہیں کررہے ۔گزشتہ برس لودھراں میں اپنی پوسٹنگ کے پہلے دن کرار حسین کو لودھراں کے پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما کی جانب سے عہدے کا چارج نہ سنبھالنے کا پیغام ملا تھا۔اس وقت کرار حسین نے بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے ڈی پی او کے تقرر سے قبل جہانگیر خان ترین سے مشورہ نہیں کیا تھا۔عبدالرئوف بابر قیصرانی کا تعلق چالیسویں کامن سے ہے اور وہ ڈی پی او آفس کا عہدہ سنبھالنے کے لیے بہت جونیئر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 39 ویں کامن اور پنجاب میں خدمات انجام دینے والے تمام پولیس افسران عبدالرئوف قیصرانی سے سینئر تھے لیکن ان میں سے کسی کو بھی ابھی تک کسی بھی ضلعی پولیس کے سربراہ کے عہدے پر فائز نہیں کیا گیا کیونکہ وہ عہدے کے لیے مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں