ضمنی الیکشن ہارنے والوں میں ہمت ہے تو سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، لیگی رہنماء کا ڈاکٹر شہباز گل کو جواب

لاہور (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطائ￿ اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے والے ترجمان گھٹیا زبان درازی میں ماہر ہیں،عمران نیازی نے پوری زندگی جھوٹ بولا ہے، کرائے کے ترجمانوں کی زبان سے بھی صرف جھوٹ نکلتا ہے ،یہ وہی گھٹیا سوچ ہے جس نے آخری سانسیں گنتی بیگم کلثوم نوازکی بیماری کوبھی معاف نہیں کیاتھا ،اب یہ حملے کراکے ثابت کر رہے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ پر تشدد سیاست کی ہے اور ان کے کند اور گندے ذہن مثبت سیاست کرنے کے قابل نہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کو جواب دیتے ہوئے عطائ￿ اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ رویہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور پی ٹی آئی میں موجود ان عناصر کا بھرپور علاج کریں گے۔یہ وہی گھٹیا اور چھوٹے سیاستدانوں کی سوچ ہے جو گھروں اور ہسپتالوں کے دروازے توڑکر سیاست کرتے ہیں۔عمران نیازی اور ان کے سیاسی طفیلئے کی زبان معاشرے میں گندی سوچ کا تعفن پھیلا رہے ہیں ۔اس سوچ کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں مگر اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔ بائی الیکشن ہارنے والوں میں ہمت ہے تو سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close