سعودی حکومت نے ابھی تک حج 2021سے متعلق کوئی حتمی پالیسی جاری نہیں کیا،وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ابھی تک حج 2021 کیلئے حاجیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر زیر گردش اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے،اتوار کو اپنے ایک وضاحتی ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی سعودی وزارت حج سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، سعودی حکومت نے ابھی تک حج 2021سے متعلق کوئی حتمی پالیسی جاری نہیں کی۔ سعودی حکومت حتمی فیصلے سے قبل حکومت پاکستان کو اعتماد میں لے گی،انہوں نے کہا کہ عازمین کی تعداد اور ایس او پیز ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ حج سے متعلق میڈیا پر آنے والی اطلاعات سعودی وزارت صحت کی سفارشات ہیں ابھی تک ان سفارشات پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حتمی اعلان کے بعد حج پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں