عمران خان مسلم دنیا کے ہیرو قرار، فلسطین میں جنگ بندی کا کریڈٹ وزیراعظم کو دیدیا گیا

لاہور( پی این آئی)پاکستان جمہوری لیگ نے وزیر اعظم عمران خان کو مسلم دنیا کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی کا کر یڈٹ بھی عمران خان کو ہی جاتا ہے ‘کر پشن کے خاتمے او ر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر نے کیلئے بھی موجودہ حکومت کے تاریخی اقدامات ہیں ‘ملک میں ترقی اور استحکام کے لیے پار لیمنٹ کو کر پٹ عناصر سے مکمل طور پر پاک کر نا ہوگا۔ اتوار کے روز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سہیل احمد اور سیکرٹری اطلاعات زاہد حمید کے پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران پاکستان جمہوری لیگ کے چیئر مین رانا زمان سعید نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے جسکی وجہ سے پاکستان نہ صرف اربوں ڈالرز کا مقر وض ہوچکا ہے بلکہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل بھی بڑھے ہیں مگر آج موجودہ حکومت اور نیب کر پشن کے خاتمے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے اور مجھے اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک سے کرپشن جیسے مسائل کا مکمل خاتمہ اور پاکستان دنیا میں معاشی میدان میں بھی اپنا مقام حاصل کر یگا۔ راناز ما ن سعید نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو کر پشن جیسے ناسور سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کر ے کیونکہ جب تک ملک سے کر پشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک پاکستان میں عوامی مسائل کو مکمل طور پرختم کر نے بھی ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کیخلاف اور فلسطینیوں کی سپورٹ کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا مثالی کردار رہا ہے اور امت مسلمہ کے عوام کے حقیقی ہیر و صرف اور صرف وزیر اعظم عمران خان ہیں اور پاکستانی عوام بھی اپنے وزیر اعظم عمران خان کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close