ویکسین سنٹرز پر کئی گھنٹے بجلی کی سپلائی بند، ریفریجریٹرز کی کولنگ ختم، عملے کو مشکلات کا سامنا

سرگودھا(آن لائن)آندھی کے باعث کرونا ویکسین سنٹرز پر کئی گھنٹوں بجلی کی سپلائی بند،ویکسین کا عمل رک گیا۔متبادل بندوبست نہ ہونے سے ریفریجریٹرز کی کولنگ ختم ہونے سے سنٹر عملہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے سلسلہ کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے اکثر علاقوں کو بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی۔جبکہ سرگودھا میں قائم تین کرونا ویکسین سنٹرز کی بجلی بند ہونے اور متبادل بندوبست نہ ہونے کے باعث مراکز پر ویکسین کا عمل شام 5بجے سے روک دیا گیا۔بجلی کی بندش سے ویکسین کے ریفریجریٹرز کی کولنگ بھی ختم ہو گئی جس کے باعث ویکسین متاثر ہونے کے خدشہ کے پیشِ نظر ویکسین سنٹر کے عملہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close