اسلام آباد ایکسپریس وے کے گرد آہنی باڑکی تنصیب کا منصوبہ

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) میں ایکسپریس وے پر فنسنگ(آہنی باڑ)لگانے کے کام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ممبر انجینئرنگ نے اسلام آباد ہائی وے پر باڑ لگانے کے بارے میں بریفننگ دی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ جون 2021 کے آخر تک باڑ لگانے کا کام دونوں طرف مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ منصوبہ فیض آباد سے کورال تک باڑ لگانے کے لئے ہے۔مذکورہ منصوبے کو30 جون تک مکمل کیاجائے گا۔جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے پرموجود تمام قبرستانوں کی بھی فنسنگ کی جائے گی۔اب تک 12 کلومیٹر پر کام مکمل ہوچکا ہے۔ تجاوزات سے بچانے کے لئے دوسرے علاقوں پر باڑ لگانے کا کام بھی جاری ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی باڑ لگایا جارہا ہے اور نور پور شاہان کے علاقے سے کام شروع ہوچکا ہے۔ ممبر انجینئرنگ نے مارگلہ روڈ پر کام جاری رکھنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دو ہفتوں کے اندر ڈی -12 سیکشن کے ٹرمینل پوائنٹ کو حتمی شکل دے دی جائے گی جہاں قبرستان پر اوور پاس تعمیر کیا جائے گا۔ جیسا کہ جی ٹی روڈ تا ڈی سیکشن میں کوء زمین نہیں اکوایر کی جا رہی اس لئے یہ سیکشن اسی سال مکمل ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close