کن کن ممالک کے شہریوں پر پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی؟ نیا سفری ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان آمد پر سفری پابندی کےحامل ممالک کی فہرست جاری کردی، فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلا دیش، یورپین ممالک اور لاطینی امریکا شامل ہیں، ان ممالک کے مسافروں کو پاکستان داخلے کیلئے این سی او سی کی متعلقہ کمیٹی سے اجازت لینا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان آمد پر سفری پابندی کےحامل ممالک کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کردی ہے۔ پاکستان آمد پر سفری پابندیوں کے حامل ممالک کی نظرثانی شدہ فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران اور عراق شامل ہیں اسی طرح براعظم ایشیا، بنگلادیش، یورپین ممالک اور لاطینی امریکا کے علاقے بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ فہرست میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان داخلے کیلئے این سی او سی کی متعلقہ کمیٹی سے اجازت لینا ضروری ہوگی۔ کسی بھی مسافر کو کمیٹی سے اجازت لینے کیلئے درخواست دینا ہوگی، جس پر کمیٹی مسافر کے کوائف اور صورتحال کا جائزہ لے کر اجازت نامہ جاری کرے گی۔اسی طرح این سی اوسی نے 24 مئی سے سیاحت ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گائیڈ لائنزجاری کر دی ہیں۔جس کے تحت این سی اوسی نے سیاحت سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ سیاحتی مقامات پرجانے والوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ہوٹلز انتظامیہ کورونا منفی رپورٹ اور شناختی کارڈ لازمی طلب کریں گے۔ یکم جون کے بعد ہوٹلز 50 سال سے زائد عمر افراد کی بغیر سرٹیفکیٹ بکنگ نہیں کریں گے۔ سیاحتی مقامات پر آنیوالوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کرائے جائیں گے۔بیرون ملک سے آئے مسافروں کوٹیسٹ، قرنطینہ، ویکسی نیشن پالیسی پرعمل کرنا ہوگا۔ ہوٹل انتظامیہ ایک کمرہ ایک ہی فرد کیلئے بک کرے گی۔ ہوٹل انتظامیہ مسافروں کو کھانا ان کے کمرے میں پہنچائے گی۔ ٹورآپریٹرز، ہوٹل انتظامیہ مسافروں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو دینے کے پابندہوں گے۔ تمام مسافر سیاحتی مقامات پرماسک اور سینیٹائزر ساتھ رکھیں گے۔مناسب فاصلے اور ایس اوپیز کے ساتھ کیمپنگ کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں میں کورونا سے مزید 88 افراد چل بسے ،4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 238 ٹیسٹ کئے گئے اور 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئے۔اعلامیہ کے مطابق ملک میں کورونا کے ابتک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزاد 177 تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطاق سب سے زیادہ پنجاب میں کورونا کیسز 3 لاکھ 33 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں ابتک 3 لاکھ 6 ہزار 707، کے پی کے میں 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،بلوچستان میں 24 ہزار 413، اسلام آباد میں 80 ہزار 156 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں 5 ہزار 471 اور آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں ابتک کورونا کے 1 کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں