مذہب سب سے پہلے، اداکارہ زویا ناصر نے اپنےجرمن منگیتر سے منگنی توڑ دی، وجہ بھی بتا دی

کراچی (پی این آئی) پاکستان اداکارہ زویا ناصر نے اپنے دیرینہ دوست اور منگیتر کرسٹین بیٹزمن سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اپنی منگنی ختم کرنے کا اعلان زویا ناصر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ بہت ہی بوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہیں کہ کرسٹین اور وہ اب ایک دوسرے کے منگیتر نہیں رہے۔ ” کرسٹین کے رویے میں میری ثقافت، میرے ملک، میرے لوگوں کے بارے میں اچانک تبدیلی اور میرے مذہب کے بارے میں بے احتیاطی نے مجھے یہ انتہائی مشکل اور واپس نہ ہونے والا فیصلہ لینے پر مجبور کیا۔زویا ناصر کے مطابق کچھ ایسی مذہبی اور معاشرتی حدود ہوتی ہیں جن کو کبھی پار نہیں کرنا چاہیے۔ ایک دوسرے کے ساتھ عاجزی، برداشت اور عزت وہ چیزیں ہیں جو ہمیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہئیں۔ “میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے اس مشکل وقت سے لڑنے کا حوصلہ عطا کرے اور کرسٹین کو آئندہ زندگی میں خوشیاں عطا کرے۔ میں یہ درخواست کرتی ہوں کہ مجھے اور میری فیملی کو پرائیویسی دی جائے کیونکہ ہم ایک برے وقت سے گزر رہے ہیں۔”کچھ روز قبل زویا ناصر اور جرمن وی لاگر کرسٹین بیٹزمن نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا تھا جس کے بعد یہ افواہیں شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی راہیں جدا ہوگئی ہیں۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت پر سامنے آئی جب چند روز قبل ان کی ڈھولکی کا اہتمام کیا گیا تھا اور شادی کی گھنٹیاں بجیں۔زیبائش کی اداکارہ زویا ناصر اور کرسٹین بیٹزمن نے رواں سال فروری میں منگنی کا اعلان کیا تھا، ساحل پر ڈرامائی انداز میں شادی کی پیشکش اور پھر ان کی منگنی کی خبریں تصاویر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔ کرسٹین بیٹزمن نے منگنی سے کچھ عرصہ قبل اسلام بھی قبول کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close