بیجنگ (شِنہوا) چین کا مریخ پر پہنچنے والا پہلا روور، ژورونگ اپنے لینڈنگ پلیٹ فارم سے اتر کر مریخ کی سطح پر چلا گیا ہے۔چین کے قومی خلائی انتظامی ادارے (سی این ایس اے) نے ہفتہ کو بتایا کہ ژورونگ نے پہلی کامیاب ڈرائیو کی ہے جس سے چین مریخ پر روور اتارنے اور اس کی سطح پر کامیاب ڈرائیو کرنے والا امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔سی این ایس اے نے بتایا کہ ٹیلی میٹری اعدادوشمار کے مطابق ، ژورونگ ہفتہ کی صبح 10 بج کر 40 منٹ(بیجنگ ٹائم) پر مریخ کی سطح پراترا۔آربیٹر،لینڈر اور روور پر مشتمل چین کے تحقیقاتی مشن تیان وین -1 کو 23 جولائی 2020 کو مریخ کی جانب روانہ کیا گیا تھا،روور کے ساتھ مشن کا لینڈر 15 مئی کو مریخ کے شمالی نصف کرہ پر ایک وسیع میدان ، یوٹوپیا پلینیٹیا کے جنوبی حصے پر کامیابی سے اترا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں