برطانیہ کی لوکل کونسلز میں پاکستانی نژاد میئر اور ڈپٹی میئر بڑی تعداد جیت گئے

برمنگھم (خادم حسین شاہین) برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے ملک کے بلدیاتی اداروں میں اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سب سے پہلے لندن کے میئر کے طور پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان نے شاندار کامیابی حاصل کی اور اب برطانیہ کی متعدد کونسلز سے پاکستانی نژاد برطانوی شہری مئیر اور ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے۔کورونا بحران کے باعث برطانیہ بھر میں مئیر شپ کے انتخابات ایک سال تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ان دنوں میںمعمول کے مطابق منعقد ہوئے۔ ان انتخابات میں لندن کے مئیر صادق خان نے اپنی نشست پر دوبارہ بے مثال کامیابی حاصل کی جبکہ برطانیہ بھر کی کونسل کے انتخابات میں کئی پاکستان نژاد برطانوی شہریوں نے جیت اپنے نام کی۔لندن کی اہم کونسل ایلنگ سے چوہدری منیر احمد،لیوٹن سے محمود حسین،سلاو سے نذیر احمد، ہنسلو سے حنا میر ڈپٹی مئیر منتخب ہوکر پاکستان کے لئے نیک نامی پیدا کی۔نو منتخب مئیرز کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر کمیونٹی کے افراد کو درپیش مسائل کے حل کر بھرپور کوششیں کریں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close