پاکستان کی آبادی کم ہو گئی، مردم شماری 2017کے سرکاری اعدادو شمار جاری

لاہور (پی این آئی)پاکستان کی آبادی 22کروڑ نہیں بلکہ 20کروڑ سے زیادہ ہے۔ مردم شماری 2017 کے سرکاری اعداد و شمار جاری، پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد پر مشتمل، ملکی آبادی میں سالانہ اضافے کی شرح 2.40فیصد جبکہ شرح خواندگی 58.92 فیصد ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی چھٹی مردم شماری کے حتمی سرکاری اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں جسکے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد پر مشتمل ہے۔ان میں سے 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مرد ہیں اور 10 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 خواتین ہیں جبکہ خواجہ سراوں کی آبادی 21 ہزار 774 ہے۔۔ پشاور کی آبادی 42 لاکھ 67 ہزار 198 ہے ۔ پاکستان کی آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.40فیصد ہے، پاکستان کی 20کروڑ76لاکھ 84ہزار 626کی آباد ی میں شہروں میں 63.56فیصد افراد بستے ہیں جبکہ دیہات کی آبادی 36.44فیصد ہے، پاکستان کی شرح خواندگی 58.92فیصد ہے جو 1998کی مردم شماری میں 43.92فیصد تھی، مردم شماری 2017 کے مطابق خیبر پختونخوا کی شرح خواندگی 54.02فیصد،قبائلی اضلاع 36.08فیصد، پنجاب 64.01فیصد، سندھ 54.57 فیصد، بلوچستان 43.58فیصد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شرح خواندگی 81.49فیصد ہے۔ملک کی مجموعی آبادی میں 65سال یا زائد عمر کے افراد کا تناسب 3.71فیصد ہے، 15سے 64سال کا 55.98فیصد، 18سال او ر اس سے اوپر کا 53.40فیصد، 15سے 24سال کا تناسب 19.19 فیصد، 15سال سے کم عمر کے افراد کا تناسب 40.13فیصد، 10سال سے کم عمر 28.50فیصد، 5 سال سے کم عمر افراد14.04فیصد اور ایک سال سے کم عمر کا تناسب 2.44فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں