آج کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: بہاولنگر 15، نارووال 11، منڈی بہاؤالدین 03،سیالکوٹ (ائیرپورٹ 03، سٹی 01)، اسلام آباد(زیرو پوائنٹ )، منگلہ 02،مری ،گجرات، جہلم ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، کشمیر: کوٹلی 15، راولاکوٹ 12، گڑھی دوپٹہ 04، خیبر پختونخوا : دیر09، بنوں 04،بالاکوٹ03، مالم جبہ اورلوئر دیرمیں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، دادو 47 ،پڈعیدن اورشہیدبینظیرآبادمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close