ہفتے میں کتنے دن اور کون کونسے دن کاروبار بند رہے گا؟ تبدیلی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت کی جانب سے ہفتے میں کاروبار بند رکھنے کے دنوں میں تبدیلی کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار بند کرنے کے دنوں میں تبدیلی کے حوالے سے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے میں جمعہ اور اتوار کے روز کاروبار بند رہیں گے۔ سندھ میں ہفتے کے روز کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں کاروباری بند رکھنے کیلئے ہفتہ اور اتوار کے دن مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کیا تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سے ہفتے میں کاروبار بند رکھنے کے دنوں میں تبدیلی کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار بند کرنے کے دنوں میں تبدیلی کے حوالے سے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے میں جمعہ اور اتوار کے روز کاروبار بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close