جہانگیر ترین گروپ حقیقت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد ترین گروپ کے رہنما نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی ) پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں تحفظات دور کئےگئے ، وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ جہانگیر ترین سے نا انصافی نہیں ہو گی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان لنگریال نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل حل ہو گئے ہیں،وزیر اعظم نے علی ظفر کو رپورٹ تیار کرنے کو کہا تھا، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کسی سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن کوئی ناجائز رعایت کی بھی توقع نہ رکھے ۔ سعید اکبر نوانی نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں ،جہانگیر ترین گروپ حقیقت ہے ۔ وزیر اعلیٰ سے کھل کر بات ہوئی ، مختلف تحفظات کا اظہار کیا جو انہوں نے دور کرنے کا وعدہ کیا ہے ، وزیر اعلیٰ سے عوامی بجٹ کی درخواست کی ہے۔ عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا منظور ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close