معاملات طے پا گئے، جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ ڈیل کی تفصیلات شیخ رشید نے افشاء کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور جہانگیر ترین گروپ میں برف پگھل گئی ہے اور ترین گروپ بجٹ میں حکومت کے حق میں ووٹ دے گا۔عرب نیوز ویب سائیٹ “اردو نیوز “سے انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہفتے سات دن میں بجٹ پاس ہو جائے گا اور پھر سیاست ایک سال تک آگے چلی جائے گی۔اس سوال پر کہ کیا راولپنڈی کے مشہور سیاستدان چوہدری نثار علی خان پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا کر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کرسی کو خطرے میں ڈال دیں گے؟ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ مجھے عثمان بزدار کے لیے کوئی خطرہ نہیں دکھائی دیتا۔ مجھے وہ عمران خان کی طرح پانچ سال پورے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا وفاقی وزرا کی آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’چھ وفاقی وزرا کی آرمی چیف سے ملاقات کئی ماہ پہلے کی بات ہے اور اس میں وزیراعظم کے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ سوموار کو پھر وزیراعظم کی ایک اہم ملاقات ہے۔راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کے حوالے سے ایک سوال پر راولپنڈی سے منتخب شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ کوئی اتنا بڑا سکینڈل نہیں جتنا یہ بن گیا ہے یا بنا دیا گیا ہے۔ جب موٹر وے بن رہی تھا اس وقت بھی شور تھا کہ 100 کلومیٹر زیادہ بن گئی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’اس کی تحقیقات ہونی چاہییں۔وفاقی وزیر چوہدری غلام سرور اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ ’دیکھیں نا علاقے کے دو بڑے لوگ ہیں تو اردگرد کی زمینیں انہی کی ہوں گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close