بلاول بھٹونے وزیراعظم عمران خان کے اہم کارنامے کی نشاندہی کر دی

کراچی(آئی این پی ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی ختم کرنے کے بجائے صرف نوٹس لیتے ہیں، دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ عمران خان کا کوئی کارنامہ نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی ترقی کے دعوں میں مصروف عمران خان کوعوام کا خیال نہیں، بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر پردہ ڈالنے سے کچھ چھپ نہیں سکتا، عام آدمی کی حقیقی اجرت مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔۔۔۔

سندھ کے اہم سیاستدان کو دل کا دورہ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی ) وزیرخوراک سندھ ہری رام کشوری لال کو دل کا دورہ پڑا ہے، طبی امداد کے لئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہری رام کشوری کو دل کا دورہ سندھ سیکریٹریٹ میں اپنے دفتر میں پڑا جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئے، دفتر میں موجود اسٹاف نے فوری طور پر ریسکیو عملے کو اطلاع دی ، جنہوں نے ایمبولینس کیذریعے صوبائی وزیر خوراک کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ترجمان صوبائی وزیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہری رام کشوری لال کا بلڈپریشرہائی ہوگیا تھا، جس کے باعث وہ بے ہوش ہوئے، طبی امداد ملنے کے بعد ہری رام کشوری لال کی طبعیت بہترہے اور وہ ہوش میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close