کورونا ویکسین لگانے کے شیڈول کے بارے میں اسد عمر کا اہم اعلان

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو کل سے ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی، رجسٹریشن کرانے والوں کو میسج آنا شروع ہو جائے گا۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے 102 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 89 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہوگئی۔۔۔۔۔۔

ترین گروپ کی اہمیت اور حیثیت سرکاری طور پر تسلیم کر لی گئی

لاہور (آئی این پی ) ترین گروپ کی اہمیت اور حیثیت سرکاری طور پر تسلیم کر لی گئی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیرترین گروپ کے وفد نے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات کی، وفد میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی، صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چوہدری نذیر چوہان، زوار وڑائچ بھی شامل تھے ۔ملاقات کرنے والوں میں شامل وفد کے ارکان نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جب کہ عثمان بزدار کی جانب سے ترین گروپ کے رہنماوں کو مثبت تعاون کی یقینی دہانی کرائی گئی۔ وزیراعلی ملاقات کے بعد ترین گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں