بیرسٹر سلطان محمود نے آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے پی ٹی آئی کارکنان کو ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ اسراٸیل کی طرف سے فلسطین میں جاری بربریت اور مظالم کے خلاف کل 21مٸی بروز جمعتہ المبارک کوبعدازنماز جمعہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کال پر پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد جموں وکشمیر میں بھی تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر فلسطین کے عوام کے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے جاٸیں گے اس سلسلے میں پی ٹی أٸی أزادجموں و کشمیر کی تمام مرکزی اور ضلعی تنظیمیں اور کارکنان ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔ تاکہ فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاسکے اور اسرائیلی فورسز کی غزہ پر حالیہ حملوں کی مذمت کی جا سکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close