مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ نے حلقہ چڑہوئی سے راجہ نعیم منصف داد کو ٹکٹ جاری کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یٰسین خان نے آمدہ عام انتخابات2021 کے لئے حلقہ چڑہوئی کوٹلی سے راجہ نعیم منصف داد خان کو مسلم کانفرنس کی طرف سے اُمید وار نامزد کر دیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ کے سیکرٹری سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ کے مطابق اس حلقہ سے مسلم کانفرنس کے ٹکٹ کے لیے 4 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ پارلیمانی بورڈ نے اُمیدواروں سے انٹرویوز کے بعد راجہ نعیم منصف داد کا نام فائنل کیا وہ جنرل الیکشن میں حلقہ چڑہوئی سے مسلم کانفرنس کی طرف سے اُمیدوار ہونگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close