مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ اس وقت پاکستان کے بالائی علاقوں کو متاثّر کر رہا ہے، جس کے سبب گرج چمک کے طوفان پنجاب میں چکوال، اسلام آباد، راولپنڈی اور سرگودھا کے علاقوں جبکہ خیبر پختونخواہ کی وادیِ سوات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ ان طوفانوں کے سبب درج بالا علاقوں میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔آزاد کشمیر میں بھی کوٹلی سے مظفّرآباد تک گرج چمک کے طوفان موجود ہیں۔ موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ اس وقت پاکستان کے بالائی علاقوں کو متاثّر کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close