عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن زیادتی نہیں ہونی چاہیے، ترین گروپ نے بجٹ سیشن میں شرکت کیلئے کیا شرط رکھ دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) جہانگیرترین گروپ نے بجٹ سیشن میں شرکت کیلئے مشروط آمادگی ظاہرکردی ہے،حکومت بجٹ سیشن سے قبل تحفظات دور کرے گی توبجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے تحفظات سامنے آنے پر حکومت نے ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے، حکومت کی طرف سے سینئروزراء اور وزراء نے ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔حکومتی ارکان نے ترین گروپ سے درخواست کی کہ بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کوترین گروپ سے بجٹ سیشن میں عدم شرکت کا خطرہ ہے ، کیونکہ جہانگیرترین کے پاس ارکان کے جتنے نمبرز ہیں، وہ اگر بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرتے تو وفاق اور پنجاب میں بجٹ کو منظور کروانا مشکل ہوجائے گا۔ترین گروپ کے ارکان نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ترین گروپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔جہانگیرترین گروپ نے مشروط طور پر بجٹ سیشن میں شرکت کیلئے آمادگی ظاہرکردی ہے۔حکومتی اور ترین گروپ کے ارکان کے درمیان جلد ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں تحفظات کو دور کرنے کیلئے تمام مسائل کو دیکھا جائے گا۔حکومتی وفد ملاقات میں اگر ترین گروپ کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب ہوا تو ترین گروپ بجٹ سیشن میں حصہ لے گا۔ مزید برآں ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ایف آئی اے پیشی سے قبل بااثر شخصیت سے ملاقات کر چکے تھے۔جبکہ پنجاب میں ہم خیال گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور ایم پی اے عامر عنایت خان شاہانی بھی موجود تھے۔ پنجاب کے اس ہم خیال گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران وزیراعلٰی پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیں گے۔انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت ہر فورم پر کی جائے گی۔ اس وقت پنجاب اسمبلی میں عددی برتری برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں ، اسی سلسلے میں جہانگیرترین گروپ کو منانے کی کوششیں بھی کی جاری ہیں اور جہانگیر ترین گروپ کو منانے کا ٹاسک ایوان وزیراعلیٰ کے سپرد کیا گیا ہے۔ ایوان وزیراعلیٰ نے جہانگیرترین گروپ کے وزراء سے رابطے کیے، ایوان وزیراعلیٰ کے طاہر خورشید کی نے صوبائی وزیرنعمان لنگڑیال سے بھی رابطہ کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کا اہم پیغام جہانگیرترین گروپ کو پہنچایا اور انہیں تمام تحفظات بھی دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ صوبائی وزیر نے گروپ کے اراکین سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا بھی کہا۔ ایوان وزیراعلیٰ نے جہانگیرترین گروپ کے اراکین کو الگ بنچوں پر نہ بیٹھنے کی بھی درخواست کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں