یواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافرکورونا مریض نکلے، سنسنی پھیل گئی

پشاور(آئی این پی ) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافرکورونا مریض نکلے۔ دونوں پروازیں متحدہ عرب امارات سے پشاورپہنچیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جہازمیں مسافروں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کون مریض ہے اور کون صحتمند، مسافر بغیر ٹیسٹ جہاز میں سوار ہو جاتے ہیں، ساتھ بیٹھا دوسرا مسافربھی اسی طرح کورونا وائرس کا شکارہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32 فرنٹ لائن ورکرزکورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔ کورونا میں مبتلا زیادہ ترایئرپورٹس پر کام کرنے والے ویجلنس، ایئرپورٹ سروسز، برج آپریٹرزمتاثر ہوئے تھے۔۔۔۔۔

وزیراعلی پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں عدم مساوات ختم کرنے کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ملازمین کو اچھی خبر دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت تنخواہوں میں عدم مساوات ختم کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی آر اے کمیٹی نے سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی ضرورت ہے، سرکاری ملازمین کی ضروریات اور مسائل کا احساس ہے، چھوٹے سرکاری ملازمین کے معاشی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، تنخواہوں میں عدم مساوات سے ملازمین کا احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزرا راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، حسین جہانیاں گردیزی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں