پارٹی رہنما متحرک ہو جائیں، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کی بھر پور حمایت کا اعلان کر تے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو ہرمشکل گھڑی میں ساتھ دینے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور انداز میں جمعہ کو یوم القدس منانے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں، فلسطین کے نہتے اور بے گناہ عوام امت مسلمہ کی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں،ملک و قوم مہنگائی اور معاشی دلدل میں مسلسل دھنستے جار ہے ہیں، موجودہ حکومت کا ہر دن ملک پر بدترین قرض میں اضافہ اور معیشت کی سانسیں بند کر رہا ہے۔بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سعدیہ عباسی، سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس دوران شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کے حوصلے، ہمت اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ آپ کے مثالی اتحاد، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے نے پارٹی اور قوم کو سربلند کیا،آپ سب ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، آپ میں سے ہر ایک نے حالات کا جرات سے سامنا کیا۔فخر ہے کہ آپ جیسے باضمیر، وفادار اور مخلص ساتھی میرے ہمراہی ہیں۔ملک و قوم مہنگائی اور معاشی دلدل میں مسلسل دھنستے جار ہے ہیں ،شہباز شریف نے کہاکہ موجودہ حکومت کا ہر دن ملک پر بدترین قرض میں اضافہ اور معیشت کی سانسیں بند کر رہا ہے۔ آج فلسطین کے نہتے اور بے گناہ عوام امت مسلمہ کی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔جمعہ کے دن پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان ملک بھر میں عوام کے ساتھ مل کر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کریں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ بھرپور انداز میں یوم القدس منانے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں شاندار مقابلے اور کارکردگی پر مفتاح اسماعیل، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو شاباش دی اور کہاکہ کراچی خاص طور پر بلدیہ کے عوام کے نوازشریف اور مسلم لیگ(ن) پر اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔بلدیہ کے عوام کو پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔پارٹی رہنماؤں نے پاکستانیوں، امت مسلمہ اور مسلم لیگ (ن) کے فلسطین پر جذبات کی بھرپور ترجمانی کرنے پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں پارٹی رہنما شیخ فیاض، را ؤاجمل، ملک رشید اور ریاض الحق اور عطا اللہ تارڑ شامل تھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close