پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن کلاسز، امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور (آن لائن) وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمداختر کی زیر صدارت ڈینز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںفیصلہ کیا گیاہے کہ4th, 6th اور 8th سمسٹر ز کے طلبائو طالبات کے آن لائن امتحانات /کلاسز کا آغاز 24مئی 2021ء سے کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بی ایس (آنرز)، ایم اے /ایم ایس سی ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سیکنڈ سمسٹر کا آغاز پہلے سمسٹر کے امتحانات کے فوری بعد ہوگا جو بغیر بریک کے جاری رہے گا۔یونیورسٹی میں زیر تعلیم دور دراز علاقوں کے طلباوٗ طالبات کو انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 23مئی 2021ء سے ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت ہو گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں