جہانگیر ترین گروپ کا حصہ ہوں لیکن میرا لیڈر صرف عمران خان ہے، عون چوہدری کھل کر میدان میں آگئے، جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کی وجہ بتادی

کراچی (پی این آئی)بے شک جہانگیر ترین گروپ میں ہوں لیکن میرالیڈر عمران خان ہے، جہانگیرترین خود ڈس کوالیفائی ہیں ان کے پاس دینے کیلئے کچھ نہیں، وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے جہانگیر ترین گروپ کا حصہ بننے کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے کہاکہ جہانگیرترین خود ڈس کوالیفائی ہیں ان کے پاس دینے کیلئے کچھ نہیں ۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین سے فیملی تعلق پہلے سیاسی تعلق بعد میں ہے ،بے شک جہانگیر ترین گروپ میں ہوں لیکن میرالیڈر عمران خان ہے ۔عون چوہدری نے جہانگیر ترین گروپ کو جوائن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا ہماری موثر آواز ہونی چاہئے کوئی ہماری نمائندنگی کرے ،سعید اکبرنوانی کو اسی لئے اپنا نمائندہ نامزد کیا جو آوازبنیں گے ،اسمبلی میں گروپ کی موثر آواز بننے کیلئے سعید نوانی کو نامزد کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان صاحب اپنے مخلص لوگوں کو جانیں ،خوشامدی جیسے ہی گرم ہوا کا جھونکاآئے گا بھاگ جائیں گے ، عون چودھری کاکہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان ہاؤس کو مس گائیڈکیا جاتا ہے ،وزیراعظم کو تعصب پر مبنی راہیں دکھائی جاتی ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں پی ٹی آئی میں رہیں گے لیکن اپنا حق لیں گے ،ہم لوگ جہانگیرترین کی حمایت میں متحد ہوئے ہیں،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کیساتھ ہیں لیکن جہانگیرترین کی حمایت کرتے ہیں ،جہانگیر ترین کیساتھ ناانصافی ہو گی تو ہم اس کیخلاف کھڑے ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔ جہانگیر ترین گروپ کے 30 اراکین نے پنجاب اسمبلی میں حکومتی بینچوں کی بجائے الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے گروپ اراکین نے مشاورت مکمل کرلی ہے ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی الگ نشستوں پر براجمان ہوں گے ، اس سلسلے میں جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر سعید نوانی جلد اسپیکر پنجاب اسسمبلی سے ملاقات کرکے اپنے گروپ کے لیے الگ نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔جب کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے گروپ نے حکومتی بنچوں پر ہی بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع ترین گروپ کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومتی بنچوں پر جہانگیرترین گروپ کے ارکان بیٹھیں گے، راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ برقرار رہے گا، ہم سب پی ٹی آئی ہیں ،دوستوں نے اگر الگ گروپ کی بات کی ہے تو ان کے جذبات کا احترام ہے، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور پی ٹی آئی ہماری جماعت ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان جہانگیر خان کے ہم خیال سیاستدانوں نے جہانگیر ترین گروپ کے باقاعدہ قیام کا اعلان کیا، جہانگیر ترین گروپ نے فوری طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کردیے ہیں، پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان کے مطابق راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر جبکہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔اس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے باغی اراکین کو خبردار کیا ہے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رکنیت متاثر ہو سکتی ہے، عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین ہیں اور ان پر اعتماد نہ کرنے والوں کی پارٹی میں رہنے کی گنجائش نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام منتخب اراکین عمران خان کے ڈسپلن کے پابند ہیں، اعتماد کے ووٹ اور فنانس بل پرکوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا جب کہ حکومتی مؤقف کے ساتھ نہ چلنے والوں کی رکنیت متاثر ہوسکتی ہے اس لیے یقین ہے وہ ایسا نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close