اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑا دھچکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیر پر مشتمل بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں مسترد کردیں۔ نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کو رکوانے کیلئے میاں اقبال برکت، محمد اشرف اور اسلم عزیز نے درخواستیں دائر کی تھیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلے میں قرار دیا ہے کہ درخواست گزار کے پاس متبادل فورم موجود ہے۔ نیلامی رکوانے کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔اگر متبادل فورم موجود ہے تو ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے تحت درخواستیں نہیں سن سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close